جارج کلونی پُرکشش اداکار قرار

01 ستمبر 2014

ہالی وڈ کے 53 سالہ اداکار جارج کلونی کو ڈھلتی عمر کے اداکاروں کی فہرست میں سب سے پُر وقار اداکار قرار دے دیا گیا ہے، امریکا میں کئے جانے والے ایک سروے میں جارج کلونی کو یہ اعزاز اس لئے دیا گیا۔

ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کے اعزاز کی وجہ یہ ہے کہ  انہوں نے ابھی تک اپنے بالوں کر کلرکرنا شروع نہیں کیا ہے اور اب بھی حسیناؤں کے دل کی دھڑکن ہیں — اے ایف پی فوٹو

حال ہی میں اینجلینا جولی کے ساتھ نو برس کی رفاقت کے بعد شادی کرنے والے پچاس سالہ اداکار بریڈ پٹ فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، واضح رہے کہ بریڈ پٹ جارج کلونی کے قریبی دوست ہیں — فائل فوٹو

ان کے بعد51 سالہ جانی ڈیپ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں جو اپنی منفرد اداکاری سے خاصے مشہور ہیں  — اے ایف پی فوٹو

ان کے بعد برطانیہ کے جیمز بانڈ ہیرو چھیالیس سالہ ڈینئل کریگ چوتھے نمبر پر موجود ہیں — فائل فوٹو

جبکہ 45 سالہ آسٹریلوی اداکار ہیو جیک مین کو پانچواں پُر کشش اداکار قرار دیا گیا ہے — اے ایف پی فوٹو