بولی وڈ باکس آفس

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار حمیمہ ملک کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ‘راجہ نٹور لال’ کو ملا جلا رسپانس مل رہا ہے، جو اب تک 17 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔

’راجا نٹورلال‘ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں جمعہ (29 اگست) کو ریلیز ہوئی تھی, فلم کے گانوں کی انٹرنیٹ پر ریلیز اور میوزک چارٹس میں شمولیت کے بعد شائقین فلم ریلیز کا کافی انتظار کر رہے تھے۔

پاکستان میں ’راجا نٹورلال‘ کے بارے میں ہائپ حمیمہ ملک کی وجہ سے بھی کچھ زیادہ بڑھی ہوئی تھی جبکہ عمران ہاشمی کے فینز بھی فلم دیکھنے کے لئے بے تاب تھے، عمران ہاشمی اور حمیمہ کی ایکٹنگ کو بھی داد ملی اور گانوں کی پکچرائزیشن کو بھی سراہا گیا۔

ہندوستان میں بھی فلم کریٹکس نے اس کی تعریف کرتے ہوئے توقع سے بڑھ کر قراردیا، عمران ہاشمی نے تو توقع کے مطابق اچھی پرفارمنس دی لیکن حمیمہ نے بھی عمران کے مقابل جم کر اداکاری کے جوہر دکھائے جو قابل تعریف ہے جبکہ دونوں کی جوڑی کو بھی لوگوں نے پسند کیا۔

مگر اس ہفتے کے باکس آفس پر رانی مکھرجی کی فلم 'مردانی' نے میدان مار لیا اس فلم نے اب تک 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، یش راج فلمز کی ’مردانی‘ میں رانی نے لیڈنگ رول ادا کیا اور اس کی دھوم، رانی کے ’زبردست‘ ایکشن پیکڈ سینز کی وجہ سے ریلیز سے پہلے ہی خوب پھیلی۔

فلم کا آغاز تو بس درمیانہ رہا تھا جس کی بڑی وجہ اجے دیوگن کی ’سنگھم ریٹرنز‘ تھی، لیکن ویک اینڈ تک فلم کے کلیکشنز بڑھ گئے اور فلم میں رف اینڈ ٹف ہیرو کے بجائے خوبصورت ہیروئن کا مرکزی کردار ہونے کے باوجود فلم نے بیرون ممالک میں اچھا بزنس کیا۔

روہت شیٹھی کی ’سنگھم ریٹرنز‘ سپرہٹ ثابت ہوئی اور مسلسل اچھا بزنس کر رہی ہے، اوپننگ ویک اینڈ پر 112 کروڑ کمانے والی ’سنگھم ریٹرنز‘ اجے دیوگن کی بیرون ممالک میں سب سے زیادہ ہٹ فلم ہے۔

اکشے کمارکی ’انٹرٹینمنٹ‘ ایوریج بزنس کرسکی جس کے دوہفتوں کے کلیکشنز 67 کروڑ رہے، فلم اوورسیز میں اچھا بزنس نہ کرسکی۔

اور آخر میں سلمان خان کی فلم ’کک‘ بلاک بسٹر رہی، ساجدنڈیا والا کی فلم نے ہندوستان میں چار ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 233 کروڑ کمائے اور اوورسیز میں مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

بشکریہ انڈیا ایکسپریس

تبصرے (0) بند ہیں