اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں رہنماؤں سمیت متعددافراد کے خلاف ایس ایچ او محبوب احمد کی مدعیت میں سیکریٹریٹ پولیس تھانے میں ایف آئی آر نمبر 182 31/8 درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں اقدام قتل ، توڑ پھور، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے نمائندے کے مطابق سرکاری ٹی وی پر حملے، توڑ پھوڑ اور قبضے کی کوشش کا مقدمہ ابھی زیر غور ہے اور آئی جی اسلام آباد نے اس سلسلے میں احکامات جاری نہیں کیے۔

تاہم تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے لیگل برانچ سے قانونی رائے لے لی ہے اور صرف اس بات کا انتظار ہے کہ اگر قائم مقام آئی جی خالد خٹک احکامات دیں تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی طرف سے ایف آئی آر درج کروانے کا اعلان کیا گیا تھا تام دونوں جماعتوں کی طرف سے کوئی بھی ایف آئی آر درج کروانے نہیں آیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں