ممبئی: پاکستانی ٹی وی کی سپر اسٹار ماہرہ خان اب ہندوستانی اسکرینوں پر بھی اپنا جادو پھیلانے کے لیے پہنچنے والی ہیں۔

ماہرہ خان انڈین چینل زندگی پر اپنے ڈرامے 'ہمسفر' کے ذریعے ڈیبیو کر رہی ہیں یہ وہ ڈرامہ ہے جسے پاکستان کی حالیہ تاریخ کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار دیا جاتا ہے۔

اسی ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان نے پاکستانی ٹی وی پر اپنی حکمرانی کا آغاز کیا جو تاحال برقرار ہے تاہم آج کل وہ کچھ عرصے کے لیے بریک لیے ہوئے ہیں۔

فواد خان پہلے ہی اپنے ڈرامے 'زندگی گلزار ہے' کے ذریعے انڈیا میں تہلکہ مچا چکے ہیں اور 'ہمسفر' کے ذریعے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ہمسفر ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیان تکون بننے کی خوبصورت کی کہانی ہے جو سپر ہٹ رہنے کے ساتھ متعدد ایوارڈ جتینے میں بھی کامیاب رہی۔

یہ ڈرامہ جلد زندگی چینل پر شروع ہو رہا ہے اور چینل کو توقع ہے کہ یہ مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔

بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام

تبصرے (0) بند ہیں