اسلام آباد : پاکستان ٹیلیویژن(پی ٹی وی) کے اسلام آباد میں موجود ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولنے والا ہجوم حیرت انگیز طور پر نہ صرف ٹی وی سٹیشن کے اندر جاری کام سے واقف تھا بلکہ اس نے وہاں داخل ہوکر نشریات کا اعصابی مرکز سمجھا جانے والے ماسٹر کنٹرول روم کی جانب ہی رخ کیا۔

یہ لوگ حیرت انگیز طور پر پی ٹی وی کے اہم دفاتر، مرکزی نیوز روم اور نیوز اسٹوڈیوز کے مقامات سے واقف تھے جو اس پرپیچ عمارت میں پہلی بار آنے والے بمشکل ہی دریافت کرسکتے ہیں۔

پی ٹی وی حکام نے ڈان کو بتایا کہ حملہ آور نے سٹیشن کے عملے کو ہراساں کیا اور مختلف منزلوں میں دفاتر میں گھس کر لوٹ مار بھی کی۔

پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایک سیکیورٹی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سٹیشن پر ہجوم کے دھاوے سے لگ بھگ آدھے گھنٹے پہلے یعنی صبح کے ساڑھے نو بجے ایک باریش شخص عمارت کے مرکزی داخلے سے ملحق سیکیورٹی روم تک آیا اور دھمکی دی۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس شخص نے یہا" تیار ہوجاﺅ، ہم کچھ دیر میں یہاں آرہے ہیں"۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا" میرا خیال تھا کہ وہ دھرنوں میں شریک کوئی پرجوش کارکن ہے، جو ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم دس بجے کے فوری بعد سینکڑوں مظاہرین نے عمارت کی جانب دھاوا بولا تو مجھے اپنا خیال بدلنا پڑا"۔

سٹیشن کی عمارت میں داخل ہونے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے سیدھا ماسٹر کنٹرول روم کا رخ کیا اور ٹیکنیکشنز کو کہا کہ وہ سب سے پہلے وہ نیوز ٹکرز ہٹائیں جن میں بتایا جارہا تھا کہ جو مظاہرین کے سرکاری ٹی وی پر قبضے کے حوالے سے ہیں۔

اس کے بعد ان افراد جن کا تعلق پی ٹی آئی اور پی اے ٹی دونوں سے لگتا تھا، نے نشریات روک دینے کا مطالبہ کیا۔

ماسٹر کنٹرول روم کے ایک ٹیکنیشن نے ڈان کو بتایا" کوئی اناڑی شخص نشریات کی تیکنیکی چیزوں کو سمجھ نہیں سکتا، مگر وہ لوگ بخوبی جانتے تھے کہ وہ کیا کررہے ہیں، بلکہ حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اتنی آسانی سے کنٹرول روم کو تلاش کیسے کرلیا"۔

ٹیکنیشن نے مزید بتایا کہ پی ٹی وی کی نشریات روکنے کے یقینی بنانے کے لیے ان افراد نے عملے کو کہا کہ وہ سیٹلائٹ اپ لنک کو ناکارہ بنادیں، جبکہ اپ لنک اور ڈاﺅن لنک مانیٹرز کو ایکٹو رکھیں۔

اس نے اکتوبر 1999 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی بغاوت کا حوالے دیتے ہوئے کہا" میرے تیس سالہ کیرئیر میں یہ دوسرا بار تھا جب میں نے فوج کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز پر تعینات دیکھا"۔

ٹیکنیشن نے کہا" اس وقت میں نہیں جانتا کہ فوج یہاں کتنے عرصے تک تعینات رہے گی کیونکہ اس کی موجودگی اس وقت تک ضروری ہے جب تک حکومت مخالف دھرنے جاری رہتے ہیں"۔

پی ٹی وی ورلڈ کنٹرولر محمد اویس بٹ نے ڈان کو بتایا کہ خوش قسمتی سے ایم سی آر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد مظاہرین نے آن ائیر جاکر ریاست کے خلاف بیان دینے کے بارے میں نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا" ہمیں ڈر تھا کہ وہ ہمیں اپنے پروپگینڈے کے لیے ہمیں مجبور کرسکتے ہیں مگر شکر ہے کہ ان کی ساری توجہ نشریات میں مداخلت پر مرکوز تھی"۔

تبصرے (6) بند ہیں

انور امجد Sep 02, 2014 07:07am
کیمروں کی فٹیج سے ان تمام لوگوں کی شناخت ہو سکتی ہے جنہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا. ان پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کر کے سخت سزا دینی چاہیے. اگر ان لوگوں نے حملے سے آدھے گھنٹے پہلے دھمکی دی تھی تو اسی وقت پولیس اور فوج کی مدد حاصل کرنی چاہیے تھی.
jeem kaaf Sep 02, 2014 08:07am
@انور امجد: Jannb woo inkalbi loog thy naya Pakistan ban raha hai es tarah key kamo ki adaaat daal lo... Shame on Imran khan and janab sheik ul Islam.
jeem kaaf Sep 02, 2014 08:12am
Shame on Imran khan and janab sheik ul Islam we are turning in to a zombie nation... Naya Pakistan if they can't control their workers now how they gonna run a state slowly but surely I am losing respect for Imran.
umair Sep 02, 2014 12:29pm
chalain maan lete hain k ye sare pti or pat ke member the lakin aik aam common sence rakhne wala b janta he is hamle ka faida pti ya pat ku ni huna tha jaise javed hashmi ka faida pti or pat se zyada hakoomat ku hua .or itne technical loog us dharne main kahan the or aakhri baat police ku wahan se q hataya gya or fouj ku tayanat q ni kiya gaya. yeah aik shtranj ki baazi he jis main shatir khilari aise chalain chal raha he k mad muqabil ka badshah akela reh jaye
ali Sep 03, 2014 12:37am
and miltray stand and kept seeing what people doing and not arrest any of them -- shame on those guys.
malik Sep 03, 2014 11:20am
Ptv is qom pe bojh hai jo awam ko faida daine ki bajai hukmrano ko khush kerne mein laga rahta hai isko band he hojana chahye bhar me jai