لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کی ثالثی کے معاملے پر ایوان میں جھوٹ بولا۔ جس کے بعد پروہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض کیا کہ وزیراعظم کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے جبکہ معاملہ بھی الیکشن کمیشن سے متعلق ہے۔

اگر وزیراعظم کو نااہل قراردلوانا ہے تو یہ درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اعتراض برقراررکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قراردےدی۔


جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست منظور


دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے ہی رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیےمنظور کرلی ہے۔

شہری محمد فاروق کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشید دستی کوبطور رُکن اسمبلی جعلی ڈگری پر سزا ہو چکی ہےاور وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے اس لیے انہیں کو نااہل قرار دیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں