ریڈ زون: جھڑپوں کے بعد

02 ستمبر 2014

پاکستان کا سیاسی بحران عروج پر پہنچ چکا ہے اور اسلام آباد کا ریڈ زون گزشتہ دو روز تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، دن بھر کی جھڑپوں کے بعد رات گئے ریڈ زون میں خاموشی رہی تاہم یہ بھی درست ہے کہ کسی طور عوام پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور ریڈ زون میں مظاہرین کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب پیشقدمی کو روکنے پر جھڑپوں میں اب تک تین افراد ہلاک اور 560 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 73 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں عوامی تحریک کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے  — اے ایف پی فوٹو

ریڈ زون میں مظاہرین کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کی جانب پیشقدمی کو روکنے پر جھڑپوں میں اب تک تین افراد ہلاک اور 560 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 73 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں — رائٹرز فوٹو

پیر کے روز اسلام آباد میں جاری بحران میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی واقع ہوگئی جب پاکستان عوامی تحریک اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے پاکستان ٹیلیوژن کی عمارت پر دھاوا بول دیا — رائٹرز فوٹو

اس موقعے پر فوج بلا لی گئی جس نے مظاہرین کو ٹیلیوژن کی عمارت سے باہر نکالنے کے لیے دس منٹ کی مہلت دی — اے ایف پی فوٹو

پی ٹی آئی کے شرکاء وکٹری کا نشان بنائے جھنڈا لہراتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

رات بھر ہلہ گلہ کے بعد کئی کارکن انقلاب کے خواب دیکھتے رہے — اے ایف پی فوٹو

دوسری جانب مظاہرین کی ایک ٹولی وزیر اعظم ہاؤس کی جانب جانے والے راستوں میں رکھے گئے کنٹینر گراتی رہی  — اے ایف پی فوٹو

علی الصبح خواتین نیند کے مزے لیتے ہوئے جبکہ ایک گارڈ سیکیورٹی پر مامور ہے — رائٹرز فوٹو

کئی منچلوں نے تازہ دم ہونے کے لئے احاطہ میں غسل اور خواتین کارکنوں نے بھی ہاتھ منہ بھی دھوئے — رائٹرز فوٹو

چند ایک نے کپڑے دھو کر پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر لگے درختوں پر سوکھنے کے لئے پھیلا دیئے  —   رائٹرز فوٹو

درجنوں دیگوں میں لایا گیا حلوہ اور نان کارکنوں میں تقسیم کیے رہے  — رائٹرز فوٹو

مظاہرین ٹھنڈ سے بچنے کے لیے آگ کے گرد بیٹھے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا — اے ایف پی فوٹو