اداریہ: فوج کے مشتبہ فیصلے

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2014
اسلام آباد میں مظاہرین وزیر اعظم ہاؤس کے نزدیک ایک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں — پیر 01 ستمبر 2014 — فوٹو اے پی
اسلام آباد میں مظاہرین وزیر اعظم ہاؤس کے نزدیک ایک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں — پیر 01 ستمبر 2014 — فوٹو اے پی
پاک فوج کے سپاہی عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لیے پیش قدمی کر رہے ہیں — فوٹو آن لائن
پاک فوج کے سپاہی عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لیے پیش قدمی کر رہے ہیں — فوٹو آن لائن
اسلام آباد میں پولیس مظاہرے میں شریک ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے — پیر 1 ستمبر 2014 — فوٹو اے پی
اسلام آباد میں پولیس مظاہرے میں شریک ایک شخص پر تشدد کرتے ہوئے — پیر 1 ستمبر 2014 — فوٹو اے پی
پاکستان عوامی تحریک کا ایک کارکن پاک فوج کے سپاہی سے ہاتھ ملا رہا ہے — فوٹو رائٹرز
پاکستان عوامی تحریک کا ایک کارکن پاک فوج کے سپاہی سے ہاتھ ملا رہا ہے — فوٹو رائٹرز

عمران خان اور طاہر القادری کے جانب سے برپا کیے گئے قومی سیاسی بحران کے دوران فوج نے جس احتیاط کے ساتھ اپنے اوپر غیر جانبداری کا ملمع چڑھایا تھا، وہ اب اتر چکا ہے۔

سب سے پہلے تو فوج کی جانب سے اتوار کے دن حالیہ سیاسی بحران پر بیان آیا، جو کہ پچھلے کچھ دنوں میں تیسرا بیان ہے۔ اس بیان نے حیران کن طور پر بحران سے نمٹنے کی کوشش کرتی ایک منتخب حکومت کے اقدامات کی حیثیت کو بڑھانے کے بجائے عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات کی قانونی حیثیت کو بڑھایا۔

اب تک ہونے والے واقعات کی ترتیب دیکھیے۔ جب پہلے پہلے فوج نے کھلے عام موجودہ سیاسی بحران میں قدم رکھا، تو اس نے تمام فریقین کو دانشمندی سے کام لینے کی نصیحت کی۔ اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے، کہ جیسے حکومت کی قانونی حیثیت صرف اس لیے متنازعہ ہے، کیوںکہ عمران خان اور طاہر القادری نے اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اس کے بعد فوج کا عمران خان اور طاہر القادری کی جانب جھکاؤ اس وقت سامنے آیا، جب اس نے حکومت کو مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے کہا، گویا عمران خان اور طاہر القادری کے بجائے حکومت نامعقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

اور اب تو فوج نے حکومت کو "مشورہ" بھی دے دیا ہے، کہ وہ تشدد پر آمادہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال نا کرے، اور یہ بھی کہہ دیا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو ٹھنڈا کرنے کے لیے تمام رعایتیں اور کمپرومائز کرے۔

یہ ایک غیر معمولی بات ہے، کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہرین ریاستی عمارتوں میں گھس کر قبضہ کر لیں، لیکن سرزنش حکومت کو کی جائے۔

ایسا لگتا ہے، کہ فوج معاملات کے حل کے آئینی طریقہ کار سے یا تو لا علم ہے، یا ماننا نہیں چاہتی۔ حکم جاری کرنا حکومت کا کام ہے، فوج کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حکم جاری کرے۔

حکومت نے پہلے ہی اپنا حکم آئین کی شق 245 کے تحت جاری کر دیا ہوا ہے۔

اور جب ہفتے کے روز مظاہرین نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، تو یہ فوج کی ذمہ داری تھی کہ وہ ان مظاہرین کو پیچھے دھکیلتی۔

پر وہاں تعینات فوجیوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اس کے بجائے اگلے دن فوج نے مظاہرین کے بجائے حکومت کو وارننگ دے ڈالی۔ یہی وجہ ہے کہ پیر کے روز مظاہرین نے پولیس کے ساتھ اپنی جھڑپیں جاری رکھیں، اور سرکاری ٹی وی کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر لیا۔

صرف یہی نہیں، بلکہ کل تحریک انصاف کے اپنے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا، کہ عمران خان وہی کر رہے ہیں، جو کرنے کے لیے انہیں فوج کہہ اور اکسا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ان الزامات کی تردید کچھ گھنٹوں میں کردی گئی۔ لیکن اس وقت صرف تردید ناکافی ہے۔ ریاستی اداروں کو چند ہزار مظاہرین نے یرغمال بنا کر مفلوج کر دیا ہے۔

فوج کی جانب سے اس کی مذمت کیوں نہیں کی گئی؟

کیا فوج صرف مٹھی بھر پر امن مظاہرین کو جی ایچ کیو کے باہر صرف کچھ گھنٹوں کے لیے بھی احتجاج کرنے دے گی؟

فوج غیر جانبدار نہیں ہو رہی، بلکہ انتخاب کر رہی ہے۔

اور یہ انتہائی مایوسی کی بات ہے، کہ فوج کا یہ انتخاب جمہوری، آئینی، اور قانونی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ مددگار ثابت نہیں ہو گا۔

انگلش میں پڑھیں۔

یہ اداریہ ڈان اخبار میں 02 ستمبر 2014 کو شائع ہوا۔

تبصرے (8) بند ہیں

محمد زاھد Sep 02, 2014 07:30pm
یہ مجھے کل حقیقت لگا جب فوج کے جوان بلوائیوں کو ایسے باھر نکلنے کو کہ رھے تھے جیسی سکول سے چھٹی ھوئی ھو...اور رینجر اہلکار ان بلوائیوں کی مرھم پٹی بھی کر رھے تھے ھم کو اپنی فوج پہ نازاور پیار ھے..لیکن یہ بھی یاد رھے اس پاک یونیفام پہ مشرف کے لگائے ھوئے داغ ھی نھیں دھل سکے.. ایسا کچھ اور نہ ھو کہ یونیفام ہی تبدیل کرنا پڑ جائے....
ameen Sep 02, 2014 07:54pm
It is evident from the events that there is some thing hidden under the ground. The attitude of Army men posted for the security of buildings is very casual as they have nothing to do with protesters and what ever they want to do, they are free to do.
Inam ullah Sep 03, 2014 01:21am
why army follow the Govt order because the present govt is unlawfull and have no rights to rule and govern over institution
ali Sep 03, 2014 01:43am
if army is not with these rebelion (IK & Qadri) then it is not possible that they can stay so long in front of Govt;
nadeem ahmed Sep 03, 2014 03:52am
The sequence of the events strongly indicate the existence of a hidden forces behind the sit-ins. The ways these two leaders IK n TUQ kept on changing their words n avoiding any political solutions, clearly shows the center of directions was a third party.
Aisha Sep 03, 2014 04:57pm
army ne takeover krna hota to kb ka kr laiti itna nuqsan na hota , actually hum to ya keh rahay hain k army corrupt govt ko itni chot q de rahi hai .
Muhammad Sabir Sep 04, 2014 03:20pm
army ne takeover krna hota to kb ka kr laiti itna nuqsan na hota , actually hum to ya keh rahay hain k army corrupt govt ko itni chot q de rahi hai jub ka Govt baqonoho ka Qatel Aam ker re ha
Yusuf Awan Sep 04, 2014 10:13pm
Kam az kam koi to hai jo awam ka dukh samajhta hai, yeh parliament to sirf corruption ko bachati hai