اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تمام غیرملکی سفارت کاروں کو اسلام آباد میں نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔

نمائندہ ڈان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر معمولی سیکیورٹی کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، تاہم سفارتخانوں کی بندش کی کوئی ہدایت جاری یا موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دفتر خارجہ سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے لیے ذمہ داری نباہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سفاتکاروں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اسلام آباد شہر میں نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں