مصر: بم دھماکے میں 8پولیس اہلکار ہلاک

انصار بیت المقدس نامی گروہ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔۔۔فائل فوٹو
انصار بیت المقدس نامی گروہ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔۔۔فائل فوٹو

قاہرہ: مصر میں سیناء کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں 8پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام نے بھی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کو فوج نے برطرف کر دیا تھا جس کے بعد سے عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک اور واقعے میں مصر سے غزہ جانے والی شاہراہ پر بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ دیکھنے میں آیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن بھی کیا گیا ہے جس میں کئی انتہا پسندوں کی ہلاکت اور متعدد عسکریت پسند لیڈروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عسکری پسندوں کے ایک برے گروپ انصار بیت المقدس کی جانب سے بھی چند رہنمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے مگر ان کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور ان کی حمایت کرنے والوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

انصار بیت المقدس نامی عسکریت پسند گروپ نے پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں