کشمیر: ہندوستانی فوج کا 3عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

02 ستمبر 2014
ہندوستان کی فوج سری نگر میں تعینات ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی
ہندوستان کی فوج سری نگر میں تعینات ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوستانی فورسز کے ترجمان او ایس چاکر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شمالی راج پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فورسز کے دستوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان منگل کی صبح جھڑپ شروع ہوئی۔

اس حوالے سے کسی بھی حریت پانسد یا عسکری گروی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ بھارت کے زیرنتظام کشمیر میں 1989 سے عسکری تنظیموں کی جانب سے مسلح مزاحمتی تحریک چلائی جا رہی ہے۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس تصادم کے بعد قریبی علاقوں کے ہزاروں افراد کی جانب سے ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں مظاہرین سے پولیس کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تقسیم ہے جبکہ دونوں جانب سے اس کو اپنا حصہ ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں