حیدر آباد: عمارت گرنے سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

02 ستمبر 2014
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ آئی این پی
مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ آئی این پی

حیدر آباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ملبے میں دب کر 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

چوڑی پاڑہ میں گرنے والی تین منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب کر مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گنجان آباد علاقے میں واقع عمارت کے منہدم ہونے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا۔

عمارت کے نچلے حصے میں چوڑی کا کارخانہ جبکہ باقی منزلوں پر لوگ رہائش پذیر تھے، عمارت گرنے سےایک قریبی مکان کو بھی نقصان پہنچا، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں بھی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Jibran Bhatti Sep 03, 2014 07:04pm
This tragic incident is due to the negligence of the corrupt and inefficient officers of the Sindh Building Control Authority (Hyderabad Region). Sindh Buildings Control Ordinance 1979 provides that If it comes to the notice of the authority that a building is likely to collapse; the authority may, after such enquiry as it deems fit order for carrying out the specific repairs or demolition of the whole or part of the building. However, corruption and non-seriousness of concerned high ups of building control authority is the cause behind non-implementation of the strict action and demolition of such dangerous buildings. Article-14 of SBCA ordinance reads, Where the whole or a part of the building is to be demolished, the Authority may, by notice, require the occupier to vacate the building within the period specified in the notice and if the building has not been vacated with in such period, the Authority may, notwithstanding any other law for the time being: in force order that occupier or occupiers of the building be ejected, if necessary, by force..