داعش کے ہاتھوں ایک اور امریکی صحافی قتل

ویڈیو میں امریکی صحافی کو نارنجی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ رائٹرز
ویڈیو میں امریکی صحافی کو نارنجی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ رائٹرز

واشنگٹن: داعش (الدولۃ الاسلامی عراق وشام) نے ایک اور امریکی صحافی کو قتل کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کر دی۔

عراق اور شام کے وسیع رقبے پر قبضہ کرکے الدولۃ الاسلامی (اسلامی ریاست) کے نام سے حکومت قائم کرنے والی عسکری تظیم داعش نے پہلے بھی ایک امریکی صحافی کا سر قلم کر دیا تھا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی تھی۔

انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں 31 سالہ امریکی صحافی اسٹیون سوٹلوف کو نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ گھٹنوں کے سہارے صحرا میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ سیاہ لباس میں ایک نقاب پوش ان کے سر پر خنجر تھانے کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ ایسا نارنجی لباس امریکا کے کیوبا میں قائم قید خانے گونتاناموبے میں قیدیوں کو پہنایا جاتا تھا۔

ویڈیو میں صحافی کے ساتھ خنجر لیے ہوئے نقاب پوش کی جانب سے امریکا کے داعش کے زیر قبضہ علاقے پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے جس کے فوری بعد وہ خنجر سے سٹولوف کا گلہ کاٹ دیتا ہے۔

نقاب پوش کی جانب سے ایک اور زیر حراست شخص کو دیکھاتا ہے جو کہ برطانوی شہری بتایا گیا ہے۔

عسکریت پسند کہتا ہے کہ اوبامہ میں واپس آگیا ہوں، میں اس لیے واپس آیا ہوں کیونکہ تم نے الدولۃ الاسلامی کے خلاف متکبرانہ خارجہ پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عسکریت پسند گزشتہ ویڈیو کی جانب نشاندہی کر رہا تھا جس میں اس نے پہلے ایک امریکی صحافی جیمز فولے کو ذبح کیا تھا۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان جوش ایرنسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ابھی اس حوالے کسی بھی رپورٹ پر بات نہیں کر سکتیں البتہ انتظامیہ کی ہمدردیاں صحافی سوٹلوف کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں