لاہور: لاہور کے انتخابی حلقہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز توقیر گھمن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-128 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افضل کھوکھر کامیاب ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہارنے والے امیدوار کرامت علی بھٹی نے دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں ایک لاکھ بانوے ہزار چھ سو ساٹھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے دو لاکھ تئیس ہزار ایک سو بتیس ووٹ کے نتائج جاری کیے۔

جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر گیارہ کے تھیلوں سے بیلٹ پیپرز ہی نہیں نکلے جہاں سے بارہ ہزار ووٹ ظاہر کر دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این اے-128 کے انتخابی ریکارڈ کو کھاد کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔

نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یہ رپورٹ بھجوادی گئی ہے، جو اس کا جائزہ لے کرکچھ روز میں مذکورہ حلقے کے انتخابی نتائج کا فیصلہ کرے گا۔

تبصرے (9) بند ہیں

کاشف منصور Sep 06, 2014 12:56pm
اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،مگر یہ دھاندلی پورے ملک میں ہوئی،اورپنجاب میں بھی ہوئی مگر اسکی پلاننگ پہلے سے نہیں کی گئی تھی،اس میں ن لیگ کی پلاننگ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ شامل تھی جس نے دھاندلی نے کروائی، نواز شریف کو عمران کی ذہنی نا پختگی اور جذباتی پن کی بنیاد پر سپورٹ کیا گیا. نواز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے لئے کمزور حلقوں میں بوگس ووٹ شامل کیے گئے.الیکشن کی رات جو تقریر نواز شریف نے کی،وہ عمران خان بھی کر سکتے تھے،مگر انکی ذہنی نا پختگی کی وجہ سے ڈیل کینسل کر کے نواز شریف سے تقریر کروادی گئی،اس لئے عمران کو یقین ہے کہ دھاندلی ہوئی،یہ بہت بڑی سازش تھی،جو عمران خان نے بنائی تھی مگر آخری لمحوں میں فیصلے تبدیل ہو گئے. عمرا ن کے فوج سے رابطوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کافی حد تک درست کہی جا سکتی ہیں،عمران کا دھرنا بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ،ورنہ ابتک یہ دھرنا اپنی میعاد پوری کر چکا ہوتا.اس معاملہ میں تھرڈ ائمپائر کا کردار واقعی موجود ہے.
waqqas Sep 06, 2014 02:02pm
2013 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف انتخابات تھے۔ حکومتی کمیٹی کا تحریک انصاف کو جواب
Aijaz Hussain Sep 06, 2014 06:28pm
@کاشف منصور: So you agree that massive rigging was done...who is beneficiary...Nawaz?
عبدالقیوم چوہدری Sep 06, 2014 08:45pm
اس حلقے سے مسلم لیگ کے امیدوار کو 122464 ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو 78295۔ اگر فرق شدہ 30472 ووٹوں کو مسلم لیگ کے امیدوار کے ووٹ سمجھتے ہوئے نکال بھی دیا جائے تو بھی نتیجہ وہی رہے گا۔
noorul bashar khan Sep 07, 2014 12:16am
imran khan zaror match jetega
Israr Muhammad Sep 07, 2014 12:20am
@Aijaz Hussain: اصل کشمکش اسلام اباد اور پنڈی کے درمیان احتیارات اور بالادستی کی ھے باقی ڈرامے ھیں ایک طرف جمہوری قوتیں ھیں اور دوسری طرف مقتدر قوتیں نو شریف کو مجبور کیا جارہا ھے کہ ھمارے معاملات میں مداحلت نہ کرو بس اتنی سی بات ھے
Israr Muhammad Sep 07, 2014 12:28am
ھاشمی کے دھماکے کے بعد اور پارلیمنٹ کا اتحاد ان لوگوں کیلئے حیران کن ثابت ھوا جو انکی توقع کے بلکل برعکس ھوا
Naveed Shakur Sep 08, 2014 11:54am
@کاشف منصور: میثاق جمھوریت عمران نے نھیں کیا تھا، جنہوں نے کیا تھا وہ آ گے.
Naveed Shakur Sep 08, 2014 12:00pm
@Israr Muhammad: ھاشمی کے دھماکے سب نے سن اور دیکھ لئے ہیں، میر جعفر اور میر صادق کی کمی نہیں پاکستان میں.