کابل: امریکی فضائی حملہ، 14 شہری ہلاک

10 ستمبر 2014
فائل فوٹو رائٹرز—۔
فائل فوٹو رائٹرز—۔

کابل: مشرقی افغانستان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں شہریوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے افغان صوبہ کنڑ کے گورنر عبدالغنی مصمم کے حوالے سے لکھا ہے کہ نارنگ ڈسٹرکٹ میں امریکی حملے کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

گورنر کے مطابق منگل کو ہونے والے حملے میں بھی 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان ایمل فیضی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صدر کرزئی نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیٹو کے ترجمان میجر پال گرین برگ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ دنگام کے قرب و جوار میں ایک منظم کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک مسلح جنگجو ہلاک ہوا۔

افغانستان کے دیہی اور دوردرازعلاقوں میں فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ اکثر و بیشتر مشکل ثابت ہوتا ہے۔

جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے الزامات افغان صدر حامد کرزئی اور نیٹو کے مابین چقلش کی نبیادی وجہ ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں