ڈی جے بٹ گرفتار

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2014
ڈی جے بٹ — فوٹو عرفان حیدر
ڈی جے بٹ — فوٹو عرفان حیدر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کے 'میوزک مین' ڈیجے بٹ کو اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ ڈی جے بٹ کو جمعہ کی صبح چار بجے کے قریب گرفتار کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے ڈی بٹ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی بٹ سمیت کئی دیگر کارکنوں کو اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے جلسوں میں میوزک چلانے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے بٹ بائیس اپریل 2011 کو پہلی مرتبہ عمران خان سے ملے جس کے چند دنوں بعد ہی تحریک انصاف نے پشاور میں دھرنے کا آغاز کیا تھا۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں لازمی حیثیت اختیار کر گئے اور ڈی جے بٹ کے نام سے شہرت حاصل کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ڈی جے بٹ کی گرفتار کو 'حکومتی دہشت گردی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ جو آزادی دھرنے میں صرف ساؤنڈ سسٹم کا خیال رکھتے ہیں ، نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جے بٹ سمیت تمام کارکنوں کی رہائی اور وفاقی دارلحکومت سے تمام کنٹینرز ہٹائے جائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

hajra khan Sep 12, 2014 06:18pm
imran khan aor qadri sahb khudara jis awam ko dhal bna kar ap dharna de kar bethe hain wo awam silab ki karbnak aziyat ka shikar apki imdad ki muntazir hy plaese ap dharna moakhir kar ke inke dukh main shirkat kar ke sawab e dar ain hasil krein .