پی ٹی آئی 'ون نیشن ڈے' پر پولیس کا دھاوا

13 ستمبر 2014

پولیس نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ڈی جے بٹ، اعظم سواتی اور سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ کارروائی پی ٹی آئی کی جانب سے ون نیشن ڈے کو منانے سے پہلے شروع کی گئی، جو دارالحکومت میں پارٹی کے دھرنے کو ایک ماہ پورے ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔‬

اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے دھرنے کو ایک ماہ مکمل ہونے پر عمران خان نے  ون نیشن ڈے منانے کا اعلان جمعرات کے روز کیا —  آن لائن فوٹو

مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد ہے جو لاہور سے انقلاب اور آزادی مارچ کے ہمراہ آئے ہیں —  آن لائن فوٹو

شاہراہِ دستور پر حکومت مخالف احتجاج رات کے وقت اپنے عروج پر ہوتا ہے اور دن میں مظاہرین اپنے روزمرہ کے کام نمٹانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں —  آن لائن فوٹو

خواتین اپنے کاموں میں جبکہ بچے اور بڑے کرکٹ کھیلنے میں مگن ہیں جنہیں موسم کی سختیاں بھی پیچھے نہ کر سکیں —  آن لائن فوٹو

ایک ماہ سے خواتین، بچے اور بزرگ سب انقلاب اور آزادی کا خواب آنکھوں میں بسائے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں —  آن لائن فوٹو

ون نیشن ڈے کی مناسبت سے تیاریاں جاری ہیں —  آن لائن فوٹو

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاری کے بعد صورتحال مزید خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے جہاں پولیس نے کارِسرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اعظم سواتی اور عندلیب عباس کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے —  آن لائن فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے آصف بٹ عرف ڈی جے بٹ کو چودہ روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے —  آن لائن فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی پیشی کے موقع پر رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں —  آن لائن فوٹو

کارکنوں نے گرفتار کارکنوں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑیاں زبردستی روک لی اور ایک گاڑی کا ٹائر بھی پھاڑ دیا —  آن لائن فوٹو

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم طاقت کا استعمال کیے بغیر اپنا فرض ادا کرنےکی کوشش کر رہے ہیں —  آن لائن فوٹو