کوئٹہ: پاک افغان سرحد پر چمن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس آپفیشل وہاب خان نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے چمن بائی پاس کے علاقے میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جنھیں فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی اپنی موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیات شروع کردی ہیں۔

کنٹینر کراچی سے افغانستان میں موجود نیتو افواج کے لیے سامان لے کر جا رہا تھا۔

شدت پسند کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 7 سال سے نیٹو سپلائی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

تبصرے (0) بند ہیں