ممبئی انڈینز کو لاہور لائنز کے ہاتھوں شکست

13 ستمبر 2014
لاہور لائنز۔ — اے پی پی فوٹو
لاہور لائنز۔ — اے پی پی فوٹو

رائے پور: لاہور لائنز نے چیمپئنز ٹرافی کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہفتہ کو رائے پور میں کھیلے گئے ڈے نائٹ میچ میں لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

انڈینز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 6.75 کی اوسط سے 135 رنز بنائے۔

انڈینز کی جانب سے ادیتہ ترے نے سب سے زیادہ 36 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔

دوسرے قابل ذکر بلے بازوں میں مائیک ہسی (28)، پی کمار (20)، اور ہربجن سنگھ (18) شامل تھے۔

لائنز کی طرف سے اعزاز چیمہ اور وہاب ریاض دو ، دو جبکہ آصف رضا اور عمران علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لائنز نے 136 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

لائنز کی ٹاپ آرڈر ناصر جمشید (26)، احمد شہزاد (34)، اور کپتان محمد حفیظ (18) رنز نے مستحکم آغاز فراہم کیا۔

لائنز کے سب سے کامیاب بلے باز عمر اکمل تھے جنہوں نے محض اٹھارہ گیندوں پر شاندار 38 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

آصف رضا نے بھی سات گیندوں پر 14 رنز بنا کر میچ کے آخری لمحات میں اکمل کا بھر پور ساتھ دیا۔

لائنز کے عمر اکمل مین آف دی میچ قرار پائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں