پشاور: پاک-افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے ایک امریکی ڈرون حملے میں سات مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں کالعدم تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

یہ ڈرون حملہ پاک، افغان سرحد پر واقع صوبے پکتیکا کی حدود میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق، افغان صوبے پکتیکا میں واقع ایک گاؤں میں امریکی ڈرون سے متعدد میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم بدر منصور گروپ سے تھا اور اس میں اہم کمانڈر عقل زرین اور اکرام اللہ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہناہے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں سے دو کی شناخت عقل زرین اور اکرام اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تاہم، ابھی تک افغان حکومت اور امریکی سی آئی اے کی جانب سے اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Sep 16, 2014 12:38am
Yeh jang saari dunya ka jang hai dehshatgardon se. Yeh dehshatgard agar chaahte to ladaii band kar ke Pakistan main dehshat nahin pehlaate aur awaam ko khofzadah na karte, begunaahon ko nahin maarte. Masjidon, bazaaron, sarkon, schoolon aur bargahon par dhamakein nahin karte. Jo kuch in par ho raha hai, chaahe Pak fauj ki taraf se ho ya drone ki zaria, khod in ki harkton ka nateeja hai. Jaise karni waise bharni.