عراقی وزیر اعظم نے برطانوی شہریت ترک کر دی

14 ستمبر 2014
عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العابدی۔ — رائٹرز فوٹو
عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العابدی۔ — رائٹرز فوٹو

بغداد: عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العابدی نے گزشتہ ہفتے اپنا عہدے سنبھالنے کے بعد برطانوی شہریت ترک کر دی۔

وزیر اعظم کے قریبی تین سرکاری افسران نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اتوار کو بتایا کہ العابدی نے آٹھ ستمبر کو پارلیمنٹ سے باظابطہ طور پر اپنی حکومت کی منظوری کے بعد اپنا برطانوی پاسپورٹ واپس کر دیا۔

عراقی آئین اپنے شہریوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دیتا ہے تاہم سینئر سیکورٹی یا سرکاری پوزیشن پر موجود شخص کو ہر صورت دوسری شہریت ختم کرنا لازمی ہے۔

بغداد میں موجود برطانوی سفارت خانہ کے اہلکاروں اور لندن میں محکمہ داخلہ اور خارجہ نے خبر پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ العابدی ستر کی دہائی میں برطانیہ آئے اور یہاں مانچسٹر یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی حاصل کی۔

بعد میں وہ برطانیہ میں اپنی اسلامی دعوی پارٹی کے ترجمان بنے ۔

بیس سال تک برطانیہ میں رہنے کے بعد وہ 2003 میں امریکی حملے کے بعد واپس عراق آئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں