ملتان : شیر شاہ بند کے قریب ولیمے کیلئے جانیوالے دلہا دلہن سمیت 30 افراد کی کشتی سیلاب میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیوی کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے فوری طور پر آپریشن کرکے دلہن 20 افراد کو زندہ بچا لیا جب کہ دلہا سمیت 11 افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دلہا اور دلہن کی شادی دو روز قبل ہوئی تھی اور وہ آج کشی میں سوار ہو کر اپنے ولیمے میں شرکت کے لئے کشتی میں سوار ہو کر جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشی میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد سوار تھے تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔

حادثے میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کے لیے نیوی کے جوانوں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں