خیبرایجنسی:فورسز سے جھڑپ میں 2عسکریت پسند ہلاک

14 ستمبر 2014
عسکریت پسندوں سمیت ایک شہری بھی نشانہ بنا ... فائل فوٹو
عسکریت پسندوں سمیت ایک شہری بھی نشانہ بنا ... فائل فوٹو

پشاور: خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 2 عسکریت پسند اور ایک راہ گیر ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطاق ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ عالم گودر ڈوگرہ میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی نشانہ بنا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں