اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ طاہر القادری نے کرنسی نوٹوں پر ’’گو نواز گو مہم‘‘ لکھ کر حکومت کے خلاف ایک اور مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب میں طاہر القادری نے شرکا سے خطاب میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر کرنسی نوٹ پر گو نواز گو لکھا جائے۔

بشکریہ پاکستان تحریک انصاف یو کے فیس بک پیج
بشکریہ پاکستان تحریک انصاف یو کے فیس بک پیج

انہوں نے فیصل آباد میں لڑکی سے مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی کے بیٹوں کے مبینہ گینگ ریپ کی تفصیلات بھی شرکا کو بتائیں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کا میڈیکل نہیں کرایا گیا اور کیس واپس لینے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا۔

اس سے قبل پی اے ٹی کے سربراہ نے تشدد کے شکار کارکنوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ کارکنوں کو ربڑ کی نہیں بلکہ دھاتی گولیاں ماری گئیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی دعوی کیا کہ تین روز میں پاکستان عوامی تحریک کے 2ہزار 3سو 31 کارکن گرفتار کیے گئے۔


کرنسی نوٹوں پر تحریر لکھنا غیرقانونی ہے،وفاقی وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے اعلان پر تنقید کی ہے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریر شدہ کرنسی نوٹ ناقابل قبول ہوں گے، کرنسی نوٹوں پر کسی بھی قسم کی تحریر لکھنا غیر قانونی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ طاہر القادری کرنسی نوٹوں کے غلط استعمال کے مشورے سے باز رہیں اور اپنے کارکنوں کو ایسے مشورے دینے سے گریز کریں۔


’’کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے سے قیمت صفر ہوجائی گی‘‘


وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے سے اس کی قیمت صفر ہوجائے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ طاہر القادری عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ilyad Sep 15, 2014 02:07am
Writing"" go nawaz go "" on bank notes ""is it aganist constution?