ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے خبردار کیا ہے کہ مارشل لا لگنے کی صورت میں ملک تقسیم ہوسکتا ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے انہیں کہا تھا کہ مارشل لا نہیں لگے گا تاہم سپریم کورٹ حکومت کو برطرف کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ فوجی جنرل کورٹ کے سامنے پیش ہوتے اور جج سے حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں سپریم کورٹ کو حکومت کو برطرف کرکے نگراں سیٹ اپ قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ہو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ملک میں مارشل لا کے نفاذ کی صورت میں بغاوت پھوٹ پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ موجودہ سیاسی بحران کسی 'اسکرپٹ' کا حصہ ہے تاہم کچھ ریٹائرڈ جنرل کچھ زیادہ جلدی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ سپریم کورٹ اگلے تین ماہ کے دوران انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردے گی جبکہ اگر سپریم کورٹ انہیں سماعت کے لیے بلائے تو وہ مزید معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) حمید گل نے انہیں ایک ہفتہ قبل کال کرکے کہا تھا کہ یہ حکومت کی 'آخری رات' ہے جبکہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور سیف اللہ نیازی راولپنڈی کے متعدد دورے کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو پہلے ہی بتاچکے تھے کہ نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے جبکہ وہ پارٹی چیف کی جانب سے شو کاز نوٹس کا انتظار کررہے ہیں جس میں وہ تمام تفصیلات بیان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تین ماہ کے دوران انتخابات کی امید چھوڑ دینی چاہیے جبکہ انہوں نے کہا کہ میرے لیے عمران خان کی جانب سے حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنا حیران کن تھا۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام تحریک اور تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو رہا کردیا جائے۔

تبصرے (3) بند ہیں

ilyas hussain Sep 15, 2014 06:16am
A person who have changed his party about 3 times how can he be belived even if he is telling the truth.i this guy is just waste of space
Ausaf Naqvi Sep 15, 2014 01:33pm
کیا یہ جاوید ہاشمی نہیں تھے جنہوں نے اسی فوج سے آئی جے آئی بنانے کے لیے پیسے لیے تھے؟
alamgir khan Sep 17, 2014 05:25pm
he has left nothing to trust him with?