مذہبی مدرسوں کے خلاف سازش کی مزاحمت کی جائے گی: وفاق المدارس

15 ستمبر 2014
فاق المدارس کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری—فوٹو اوپن سورس میڈیا۔
فاق المدارس کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری—فوٹو اوپن سورس میڈیا۔

اسلام آباد: وفاق المدارس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مذہبی مدرسوں کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے گا۔

گزشتہ روز ملتان میں وفاق المدارس کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ادارے کی آئینی کمیٹی کے اراکین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے غیر ملکی اخبار کو دیے گئے اس انٹرویو پر تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے ایک مشنری اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ مدارس کو سیکولر اداروں میں تبدیل کردیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 'کچھ عناصر ملک میں قرآن اور حدیث کی تعلیمات کو ختم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، لیکن وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے'۔

اس سے قبل وفاق المدارس کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ قتلِ عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر یہ واقعات جاری رہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

اس اجلاس میں اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنا احتجاج ملکی مفاد اور سیلاب متاثرین کی خاطر ختم کردیں۔

اس موقع پر وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کراچی میں جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود بیگ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہا حکمران نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف فوٹو سیشن کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

وفاق المدارس کے رہنماؤں میں سندھ سے ڈاکٹر مولانا سیف الرحمان، بلوچستان سے مولانا قاری مہر علی، آزاد کشمیر سے مولانا محمود الاشرف اور خیبرپختونخوا سے مولانا حسین احمد نے شرکت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Sep 16, 2014 12:25am
Agar kisi madrasah main sachi islam sikha jaata hai tu mujhe us madrasah se ko masla nahin hai. Magar agar wahan pe shaddat pasandi sikha jaata, asliha chupa jaata hai, khooni jihad ki sabaq padhaya jaata hai, to woh jagah madrasah nain balke askaryat pasandi ka school kaha jaata na madrasah. Hamare mulk main aise madrase bahut hain jahan pe shaddat pasandi aur dehshatgardi sikhaaya jaata hai aur aisi jagah band hona chaahiye.