بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں ہندوستان میں بے حد پسند کئے جا رہے ہیں، کیونکہ ان کی کہانی حقیقت سے قریب تر اور اداکاری جان دار ہوتی ہے۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی فلموں میں گہرائی نہیں ہوتی، 80 اور 90 کی دہائی میں بننے والی فلمیں دلوں میں گھر کر جاتی تھیں، اب ایسی فلمیں نہیں بن رہی ہیں۔

مہیش بھٹ نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلمیں اس لئے کامیاب ہیں کیونکہ ہم نئے ہدایت کاروں اور رائٹرز سے فلمیں بنواتے ہیں، جو نوجوان نسل کی بات کرتے ہیں اور وہ کہانی پیش کرتے ہیں جو آج کی نسل سننا اور دیکھنا چاہتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں