کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایات کے بعد صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لگی ڈبل سواری پر پابندی ہٹالی گئی۔

خیال رہے کہ کراچی میں یہ پابندی دس ستمبر کو لگائی گئی تھی جس کا اطلاق رات 12 بجے ہوگیا تھا۔

بعدازاں پابندی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کو گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

یہ پابندی ایک ایسے موقع پر لگائی گئی تھی جب جامعہ کراچی اور جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود بیگ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے قبل چھ ستمبر کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی شخصیت علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں