کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر کے دیہی علاقے میمن گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔

کورنگی زمان ٹاؤن سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی۔

بعد میں دونوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس دوران قائدآباد میں پولیس نے اسنیپ چیکینگ کے دوران ڈکیتیوں میں ملؤث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک خطرناک گینگ سے ہے اور یہ ڈکیتی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملؤث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں