خیبر ایجنسی: فاٹا کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے پانچ مبینہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ حالیہ کارروائی میں 20 مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق منگل کو خیبر ایجنسی کے علاقوں وادی تیراہ، جتوئی اور راجگل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کی گئی ہے۔

نمائندے کے مطابق مقامی اور سرکاری ذرائع نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے، جس میں 20 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ عسکریت پسندوں کے پانچ مبینہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

نمائندے کے مطابق مذکورہ علاقے میں اس وقت بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Asif Ali Raza Sep 16, 2014 11:21am
Good Work Pakistan Army ,