پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے ایک پاکستانی چوکی پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں گیارہ شدت پسند اور تین ایف سی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں ڈانڈی کچ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج دہشت گروں کے خلاف ایک مؤثر آپریشن کررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سب حال ہی میں آپریشن ضربِ عضب کی تفیصلات میڈیا کو فراہم کی گئی تھیں جن کے مطابق رواں 15 جون سے جاری فوجی کارروائیوں میں اب تک نو سو دس مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ضربِ عضب میں پاک فوج کی کارروائی اب بھی جاری ہیں اور اب تک شدت پسندوں کے ساتھ لڑائیوں میں 82 جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن ضربِ عضب رواں سال آٹھ جون کو کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کے صرف ایک ہفتے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد شمالی وزیرستان کو مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں سے خالی کروانا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Sep 16, 2014 06:51pm
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انتہا پسند و دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے اور اپنا ملک تباہ کرنے اور اپنے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ ................................................................................................ پنجابی طالبان کا دہشتگردی ختم کرنے کا اعلان https://awazepakistan.wordpress.com