جعلی ڈگری پر مولوی آغا محمد کی اسمبلی رکنیت ختم

16 ستمبر 2014
جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے مولوی آغا محمد—۔
جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے مولوی آغا محمد—۔

کوئٹہ: الیکشن ٹریبیونل بکوچستاب کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولوی آغا محمد کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی ہے۔

بلوچستان الیکشن ٹریبیونل نے 9 ستمبر کو مولوی آغا محمد کی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دیتے یوئے ان کے حلقے میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیاتھا۔

مولوی آغا محمد کی ڈگری پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عیسیٰ روشان نے چیلنج کی تھی۔

مولوی آغا محمد گزشتہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے ٹکٹ پر این اے 261 پشین ۔ زیارت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں:رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نااہل قرار


نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق ڈسٹرکٹ پشین کی ایک سیشن کورٹ پہلے ہی مولوی آغا محمد کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے چکی تھی، جس کے بعد انھوں نے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مذکورہ حلقے میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کچھ دنوں میں متوقع ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

ilyas hussain Sep 16, 2014 05:53pm
A nother molvi.
Khan Sep 17, 2014 12:11pm
Its not only this poor man has made our citizens fool. . . . . But all MNA's and MPA's belongs to Molana Diesiel group are extremely illustrate and highly paid by KSA govt to spread the stupid propaganda i Pakistan.
mazhar Sep 17, 2014 01:49pm
یہ لوگ شیطان کے چیلے ہیں،،،،بھیس بدل کر ورغلاتے ہیں ،،،،،شکل مومن،،کرتوت کافراں،