ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 'دی ہنگر گیمز - موکنگ جے پارٹ 1' کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہولی وڈ کی بلاک بسٹرفلم 'دی ہنگر گیمز - کیچنگ فائر' جینیفرلارنس کے لئے بہت لکی ثابت ہوئی۔

شہرت اور دولت کی برسات تو ہوئی، ساتھ ہی ساتھ ایوارڈز اور نئے نئے ریکارڈ بھی جینیفر کے نام ہوگئے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق جینیفر لارنس نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایکشن فلم کی ہیروئن بن کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جینیفر نے کیٹنس ایورڈین کا رول ایسی خوبصورتی سے نبھایا جس کو دیکھنے فلمی شائقین کھینچے چلے آئے۔

’ہنگر گیمز‘ نے جو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا وہ ہے سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ۔

سال 2013 میں ریلیز ہونے والی ہنگر گیمز نے امریکی باکس آفس پر 420 ملین ڈالرز، جبکہ دنیا بھر میں 854 ملین ڈالرز کمائے۔

ہنگر گیمز کی پچھلی دو فلموں نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1.5 بلین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔

اب ہنگر گیمز سیریز کی نئی فلم 'دی ہنگر گیمز - موکنگ جے پارٹ 1' امریکہ اور یوکے میں 21 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ہدایت کار فرینسس لارنس کی فلم کی کہانی قبیلے کو دشمنوں سے بچانے کی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں جینیفر لارنس، جوش ہچرسن اور لائم ہیمز ورتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں