اٹک: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ تین سے چار سال کے دوران ملک میں توانائی کی موجودہ قلّت کو ختم کردیا جائے گا۔

بدھ کے روز اٹک میں سگری ون آئل فیلڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کی نئی دریافت پر بہت خوشی ہوئی ہے اور دعا ہے ایسے مزید ذخائر بھی دریافت ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع اٹک میں تیل کے مزید کنویں بھی کھودنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل کے ذخائر نہ ہونے کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا تیل درآمد کرنا پڑتا ہے اور موجودہ دور میں گیس بھی درآمد کرنی پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرتے تو اہم منصوبوں پردستخط کیے جاتے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دھرنے کرکے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نگران حکومت نے کروائے اور موجودہ حکومت نے کسی قسم کی دھاندلی نہیں کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا اور لانگ مارچ شروع کردیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں ورنہ سڑکیں صاف کرنا مشکل نہیں۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بجلی کے مسئلے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

mazhar Sep 17, 2014 01:45pm
جی ضرور اتنی ذیادہ قیمت پر واقعی وافر دستیابی ہو گی۔