پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے بتایا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات ،ملاکنڈ دیر اور تیمرہ گرہ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ۔

نمائندے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 89کلو میٹر تھی۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں