اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کے خلاف ورزی پر درج تمام مقدمات کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

تیرہ ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جشن کے اعلان کے بعد دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سیکڑوں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

ان گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے 13 ستمبر کو ہی ایک درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت کے دوران آج عدالت نے یہ حکم جاری کیا۔

اس درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دارلحکومت میں صورتحال ایسی نہیں ہے کہ دفعہ 144 کا نافذ کیا جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس جسٹس انور کاسی نے ریمارکس دیے کہ ملک میں لاقانونی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قانون سے ماورا اقدام کی اجازت نہیں سکتے اور دیکھنا ہوگا یہ گرفتاریاں درست تھیں یا نہیں۔

اس سے قبل 14 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ہونے والے تمام کرکنوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے حکومت سے اس حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں