ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان میں‌ استقبال

17 ستمبر 2014

لاہور کے منٹو پارک گراؤنڈ میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 2015 کی تقریب رونمائی ہوئی، ورلڈ کپ ٹرافی گلوبل ٹور کے تحت پاکستان پہنچی اور اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس ٹرافی کو اپنے ملک اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لیے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آئی سی سی کی جانب کرکٹ کی اس سب سے اہم ٹرافی کو عالمی ایونٹ کے انعقاد کے موقع پر عوامی دلچسپی بڑھانے کے لیے مختلف ممالک میں بھیجا جا رہا ہے — اے ایف پی فوٹو

عالمی ایونٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں چودہ فروری سے 29 مارچ 2015 تک کھیلا جائے گا — اے پی فوٹو

یہ ٹرافی جو اپنے سفر کے دوران سری لنکا، ہندوستان، بنگلہ دیش اور افغانستان جاچکی ہے، کو لاہور میں مصباح الحق اور پاکستان ٹیم منیجر معین نے متعارف کرایا — اے ایف پی فوٹو

اس سے قبل منگل کو لاہور کے نجی کلب میں ہونے والی ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق،کھلاڑیوں اور پی سی بی حکام نے شرکت کی — اے ایف پی فوٹو

اس موقع پرکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ1992 کے ورلڈ کپ کی کامیابی کے لمحات آج بھی ذہنوں میں نقش ہیں اور پاکستانی شاہین ایک مرتبہ پھرآسٹریلیا میں تاریخ دہرا کر قوم کوخوشی دیں گے — اے پی فوٹو

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کے پاس میچ وننگ بالرز ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم اسٹارنہ ہونے کے باوجود اچھی پرفارمنس دے رہی ہے — اے ایف پی فوٹو