ہندوستان میں ایک ’تین آنکھوں‘ والی گائیں کی پیدائش نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ اسے ہندوستان بھر میں مذہبی آئکن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دو ہفتہ قبل پیدا ہونے والے اس بچھڑے کے ماتھے پر اس کی تیسری آنکھ ہے اور متعدد ہندو اسے نعمت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

شیوا نامی بچھڑے کے مالک میگھالا نے اسے معجزہ قرار دیا جبکہ متعدد افراد کا خیال ہے کہ یہ ہندوؤں کے بھگوان شیوا کا دوسرا اوتار ہے اور اسی وجہ سے اسکا نام شیوا رکھا گیا۔

ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو ان دنوں اس بچھڑے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد اس بچھڑے کو دیکھنے اور اسکی پوجا کرنے کے لیے اس ریاست کا رخ کررہے ہیں۔

ہندو بچے اس بچھڑے کے سر کو چھوتے ہیں جن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی قسمت چمکے گی۔

خیال رہے کہ ہندو مذہب میں شیوا کو ابتدائی خداؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

بشکریہ مرر

تبصرے (3) بند ہیں

Ali Tahir Sep 18, 2014 01:45am
استغفر اللہ
rabnawaz Sep 18, 2014 02:18pm
@Ali Tahir: بلکل آپ نے صیح کہا۔ لیکن کیا مسلمان اس طرح کے شرک سے بچے ھوۓ ھیں ۔ تو میراخیال ھے اس کا جواب ھوگا نہیں ۔ وہ اس لیے درباروں مقبروں سے منتں ماننا پیر فقیر وغیرہ سے امیدیں لگانا۔ پھل ڈندوں تعو یعو یزآت اور طرح طرح کے پتھروں سے امید یں لگانا کس ذمرے میں آںنیں گے
سیدعامرعلی Sep 19, 2014 12:37pm
@rabnawaz: یہ محض تنگ نظری ہے، تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے. میرے خیال میں جہالت اور شرک میں فرق ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیئے ناکہ کفر وشرک کے فتوے دینا شروع کردیں.