ایکشن اور رومانس سے بھرپور بولی وڈ فلم 'کِل دِل' کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم میں پاکستانی فنکار علی ظفر، رنویر سنگھ اور گووندا کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

جاندار ڈائیلاگز، بہترین موسیقی اور دھماکے دار کاسٹ سے بھرپور فلم 'کِل دل' ریلیز کے لئے تیار ہے۔

ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی دو جرائم پیشہ افراد رنویر سنگھ اور علی ظفر کے گرد گھومتی ہے جبکہ گوندا دونوں کے باس بھیا جی کا کردار کر رہے ہیں پرینیتی چوپڑا کے انداز بھی ابھر کر سامنے آئے۔

فلم میں ایکشن اور تھرلر دونوں کا تڑکہ شامل ہے، یہ فلم ہولی وڈ کی مشہور سیریز 'کل بل' سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، جسے رواں سال چودہ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

پاکستانی اسٹار علی ظفر فلم میں لمبے بال، فرنچ داڑھی اور خوبصورت جسم کے ساتھ اپنے دشمنوں کو خوب ڈرائیں گے۔

علی اس سے پہلے بھی بولی وڈ فلمیں 'میرے برادر کی دلہن' لندن، پیرس، نیویارک'، 'چشم بدور' اور 'ٹوٹل سیاپا' کر چکے ہیں۔

سن 2003 میں موسیقی سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے علی نے ہدایت کاری کی بھی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ حال ہی میں وہ سنگاپور میں ٹور کے دوران لائیو میوزک کرتے نظر آئے۔

تبصرے (0) بند ہیں