کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں بم دھماکے سے ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ایک سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان اردو کو بتایا کہ شدت پسندوں نے تربت کے علاقے شپک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

’گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا‘۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دیگر اہلکار بھی بال بال بچے۔

فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذإے داری قبول نہیں کی لیکن سیکیورٹی حکام کو شک ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند واقعے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے بدھ کی رات کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ میں ایک پولیس افسر کو قتل کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس عمران قریشی نے ڈان اردو کو بتایا کہ مسلھ شدت پسندوں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عمران نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

تبصرے (1) بند ہیں

tariq mahmood Sep 18, 2014 05:25pm
feel disgusted at your disregard to the sacrifices of armed forces. The use of phrase "Qatal" or Halak instead of shaheed manifest your insensitivity and callousness and must not be used in future