امیتابھ کا ایک تعلق کراچی سےبھی

18 ستمبر 2014
امیتابھ بچن۔ — فائل فوٹو
امیتابھ بچن۔ — فائل فوٹو

سپر سٹار امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو'کون بنے گا کروڑ پتی' کے سیٹ پر کراچی سے اپنے ایک تعلق کے بارے میں ایک انکشاف کیا۔

کئی سٹارز اس شو کو اپنی نئی فلموں کی تشہیر کے لئے بہترین پلیٹ فارم سمجھتے ہیں۔

حال ہی میں اس شو میں سونم کپور اور فواد خان اپنی فلم 'خوبصورت' کی تشہیر کے حوالے سے شریک ہوئے۔

بچن نے فواد خان سے پاکستان میں اپنے مداحوں اور سینما کی صورتحال کے حوالے سے تجسس بھرے سوالات پوچھے۔

فواد کی جانب سے جوابات دیے جانے کے بعد امیتابھ نے انکشاف کیا کہ ان کا کراچی سے ایک تعلق بنتا ہے۔

امیتابھ بچن کے دادا کراچی سے تھے اور امیتابھ نے دو سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ہمراہ کراچی کا پہلا دورہ کیا تھا۔

فواد خان اور سونم کپور کا یہ شو اٹھارہ ستمبر جمعرات کو پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں