بولی وڈ فلموں کو آسکر کیوں نہیں ملتا؟

18 ستمبر 2014
شاہد کپور۔ — فائل فوٹو
شاہد کپور۔ — فائل فوٹو

اپنی نئی فلم 'حیدر' کی تشہیر میں مصروف شاہد کپور نے کہا ہے کہ بولی وڈ فلمیں اس لئے آسکر ایوارڈ نہیں حاصل کر پاتیں کیونکہ 'ہم عالمی فلم بینوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں نہیں بناتے'۔

شاہد کے مطابق: ہماری فلمی صنعت خود ہی اتنی بڑی ہے۔ ہم فلمیں بنانے کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

'ہم کام کرتے ہوئے اپنے فلم بینوں کو ذہن میں رکھتے ہیں۔ ہماری سمجھ بوجھ ہولی وڈ فلموں سے مختلف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری بہت کم ایسی فلمیں ہیں جو یہاں اور عالمی طور پر کامیاب ہوں'۔

شاہد کا کہنا تھا کہ لوگ انڈیا میں فلم بنا کر سوچتے ہیں کہ یہ آسکرز میں جائے گی۔ 'مجھے یہ خیال احمقانہ لگتا ہے۔ میں یہاں انڈیا میں لوگوں کے لئے فلم کرتا ہوں'۔

'میں حیدر اس لئے نہیں کر رہا کہ مجھے کہیں اور سے نامزدگی ملے گی۔میں یہ اس لئے کر رہا ہوں کہ انڈیا کے لوگ اسے پسند کریں'۔

شاہد کا کہنا تھا کہ بعض اوقات متوازی سینما کامیاب ہو جاتا ہے۔

'بعض اوقات آپ کئی ایسی فلمیں دیکھتےہیں جو باکس آفس کے لئے نہیں بنتیں لیکن آسکر کے لئے نامزد ہو جاتی ہیں کیونکہ ان فلموں کو بنانے والوں کو یہ ڈر نہیں ہوتا کہ میں انڈیا کے لوگوں میں اپنی فلم کیسے مقبول بناؤں؟'۔

'ایسے فلم ساز سستی، چھوٹی فلمیں بناتے ہیں ۔وہ یہ تجربہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی کوشش کو کس طرح کے ناظرین نے پسند کیا'۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں