’ورلڈ کپ امیدوں کا محور صرف اجمل نہیں‘

18 ستمبر 2014
جاوید میانداد  18 ستمبر 2014 کو قائد اعظم  محمد علی جناح کے مزار پر ایک تقریب میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کے ساتھ، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
جاوید میانداد 18 ستمبر 2014 کو قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر ایک تقریب میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کے ساتھ، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

کراچی: لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کے شکار آف اسپنر سعید اجمل کے بغیر بھی اگلے سال ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔

اجمل کا شمار ایک روزہ میچوں میں دنیا کے بہترین باؤلروں میں کیا جاتا ہے۔

ان پر پابندی کی وجہ سے فروری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے حوالے سے شائقین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

باٗئیس سال قبل آسٹریلیا میں اپنے آخری عالمی کپ کی پاکستانی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے میانداد نے کہا ’ہم پہلے بھی یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں اور اب یہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ اگر ہمارے کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ کھیلیں تو ہم دوبارہ ٹائٹل اپنے نام کر سکتے ہیں۔

انہوں نےزور دیا کہ صرف اجمل ہی پوری ٹیم نہیں۔’ہمیں ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ غیر حاضر کھلاڑی کے بارے میں نہ سوچا جائے اور دیگر کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔

اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد اجمعل آئی سی سی کو دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست دے سکتے ہیں، کلیئر کی صورت میں وہ عالمی سطح پر باؤلنگ دوبارہ شروع کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا پہلا میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ میں دفاعی چیمپئن ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں