پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور متعدد دستی بم حملوں اور گیس سلینڈر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ پشاور کے علاقے پندھو میں پیش آیا، جس میں حملہ آوروں نے گھر پر دستی بم حملہ کیا جس میں بچہ اور تین خواتین زخمی ہو ئے۔

دوسرا واقعہ نواحی علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں پر شر پسندوں نے اول خان نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا، جس کے تنیجے میں 5بچے زخمی ہوئے۔

دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں شرپسندوں نے شیر افسر نامی شخص کے گھر کے باہر بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو کہ ایک زور دھماکےسے پھٹ گیا۔

شیر افسر کے گھر کے باہر ہونے والے دھماکے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہشتنگری کے علاقے میں گھر کے اندر سلیڈر پھٹنے سے خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں