پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں آج جمعہ کی صبح ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاع کے مطابق تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں شدت پسندوں کا تعلق لشکر اسلام سے تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ شدت پسند ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، جس وقت اسے سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

اسی دوران خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ایف آر جانی خیل میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں