کوئٹہ: الیکشن ٹریبیونل بلوچستان نے دھاندلی کے شواہد ملنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشت این اے 267 پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے۔

آزاد میدوار نواب زادہ خالد مگسی کی کامیابی کو ان کے مدمقابل آزاد امید وار میر عبدالرحیم نے چیلنج کیا تھا۔

میر عبدالرحیم نے اپنے موقف میں اس حلقے کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی کا الزام عائد کیاتھا۔

ٹریبیونل کے جج محمد کاکڑ نے حلقے میں دھاندلی کے شواہد ملنے کے بعد انتظامیہ کو فوری طور پر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔

خالد مگسی بلوچستان کے سابق گورنر نواب ذوالفقار مگسی کے چھوٹے بھائی ہیں اور یہ سابق فوجی صدر جنرل مشرف کے دور میں ضلع جھل مگسی کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں