لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے جمعے کے روز پنجاب بھر میں گرفتار عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایڈشنیل ہوم سیکرٹری سے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت آپ نے غریبوں کو پکڑ کر جیل میں بند کیا ہے۔

ایڈشنیل ہوم سیکرٹری نے بتایا کہ یہ لوگ امن وامان کی صورتحال کو خراب کرتے ہیں ۔

عدالت نے کہا حکومت نے خود پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔

بعدازاں فاضل عدالت نے تمام نظر بند کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

خیال رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ حکومت کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

ان کے مطالبات میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں