اسلام آباد: عوام سے بجلی کے بلوں کی مد میں اگست کے مہینے میں 16ارب روپے کی اضافی وصولی کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارکی شکایت کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پانی وبجلی ڈاکڑ مصدق نے تحقیقاتی عمل شروع کیا تو ڈھائی کروڑ میں سے صرف ڈیڑھ لاکھ صارفین کے بلوں کی چھان بین کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق وصولی کی رقم میں اضافہ کرنے غرض سے عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا۔

اضافی بل، صارفین کے سلیب میں جعلی طریقے سے تبدیلی اور35فی صدصارفین کو بغیر ریڈنگ کے بل بھیج کرصرف ایک ماہ میں 16ارب روپے اضافی وصول کیے گئے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Tariq Mehmood Sep 19, 2014 10:33pm
it is fact . Electricity bill was never so high as for Aug 2014. It is all misappropriation. Azad Kashmir Narian
Ali Tahir Sep 19, 2014 11:21pm
ہے کوئی اس ملک پاکستان میں ان لٹیروں کو پوچھنے والا؟ کیوں فراڈ کیا گیا کون دے گا اس کا جواب. شرم نہیں ہے حکمرانوں کو. کیا عوام نے اس لیے ووٹ دیے تھے ان لوگوں کو کہ یہ ہمیں ہی لوٹتے پھریں. اے میرے اللہ ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں تو انصاف کر . یہ ظلم جس جس نے کیا ہے اسے نیست و نابود کر دے. آمین
Akhtar Ali Syed Sep 20, 2014 08:36am
Our rulers thinks only for their benefits only public is on the verge of death according to Alama Iqbal Hum ko to muasayae nahi mati ka dia b Ghar peer ka bijli k chigharon se hai roshan