سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا تھا کہنئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی اور انتظام کی بنیاد پر ملک بھر میں صوبے قائم کیے جائیں۔

اس سے قبل بدھ کے روز ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت مقامی حکومتوں کے بغیر قائم آمریت سے بدتر ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ الطاف حسین سندھ کے ہیں، وہ ایسے بیان دینے سے گریز کریں۔

اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے دھرنوں اور احتجاج سے پیدا خطرات ٹل چکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں