جنوبی کوریا:ایشیائی کھیلوں کاآغاز،183رکنی پاکستانی دستہ شریک

20 ستمبر 2014
پاکستانی دستے کی قیادت  ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کی ۔۔۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کی ۔۔۔ فوٹو اے ایف پی
افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔۔۔ فوٹو رائٹرز
افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔۔۔ فوٹو رائٹرز
کھیلوں کی شمع روشن کی جا رہی ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
کھیلوں کی شمع روشن کی جا رہی ہے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
پاکستانی دستے میں 183 ارکان شریک ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی
پاکستانی دستے میں 183 ارکان شریک ہیں ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے پی

سیول: جنوبی کوریا میں 17ویں ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

انچیون شہر میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، فنکاروں کی زبردست پرفارمنس کے ساتھ ساتھ تقریب کے آخر میں پاپ اسٹار سائی کے گیگنم اسٹائل نے بھی شاندار سماں باندھ دیا تھا۔

افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم ’’ون ایشیا‘‘ رکھی گئی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے فنکاروں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرامے کی صورت میں ایشیا کی تاریخ بیان کی۔

بعد ازاں گراؤنڈ میں مختلف ممالک کے دستے داخل ہوئے۔

قومی لباس میں ملبوس پاکستان کا 183رکنی دستہ بھی مرکز نگاہ رہا، جس کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کی۔

دستوں کے مارچ پاسٹ کے بعد جنوبی کوریا کی صدر نے گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا اور ایشین گیمز کی مشعل روشن کی گئی۔

تقریب کے آخر میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار سائی کی انٹری نے تقریب کو یادگار بنادیا، سائی نے مشہور گانے ’گیگنم اسٹائل‘ پر خصوصی پرفارمنس دی۔

جنوبی کوریا کے شہر ایچیون میں ایشیائی گیمز چار اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں